بدین: (دنیا نیوز) زہریلی شراب پینے سے ہونیوالی ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق بدين کے نواحی علاقے گلاب لغاری میں زہریلی شراب پینے کے باعث چھ افراد ہلاک ہو گئے ،گزشتہ رات زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک ہوئے تھے، ہلاکتوں کی تعداد اب چھ ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی اسپریڈ سے تیار شدہ زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاک ہوئے، متوفیوں کی نعشوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔
ایس ایس پی بدین کے مطابق متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو معطل کردیا گیا جبکہ ضلع بھر میں کچی شراب اور دیگر نشہ آور اشیاء کی روک تھام کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے۔