کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

Published On 16 October,2023 01:50 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

کراچی کے علاقے عوامی کالونی میں 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے، ہلاک ہونے والا ملزم سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا، مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔