کراچی: (دنیا نیوز) کسٹمز حکام نے معذوری کا بہانہ بنا کر کروڑوں روپے مالیت کے موبائل سمگل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
کسٹمز حکام نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 39 موبائل برآمد کر لیے، مسافر غیر ملکی ایئر لائن میں دبئی سے کراچی پہنچا تھا۔
برآمد کیے گئے فونز کی مالیت 3 کروڑ 70 لاکھ ہے، ملزم وہیل چیئر پر معذوری کا بہانہ کر کے ایئر پورٹ سے نکلنا چاہتا تھا، کسٹمز حکام نے ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔