جہانیاں: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق وہاڑی کا رہائشی ملزم ارشد 27 مقدمات میں ملوث تھا، ملزم ریلوے روڈ پر دوران ڈکیتی قتل کے الزام پر حراست میں تھا، ارشد کو آلہ قتل کی برآمدگی کیلئے لیجایا جارہا تھا، لکی ٹبی کے قریب ملزم کے ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔