لاڑکانہ: (دنیا نیوز) الٰہ آباد کے علاقے میں 13 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ طور پر 2 ملزمان نے زیادتی کی جس میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 13 سالہ سہیل جتوئی کو احسان شیخ اور ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ بچے کے والد مظہر جتوئی نے بتایا کہ ملزم محلے کا رہائشی ہے، ملزم نے بہانے سے بیٹے کو باہر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے متاثرہ بچے کو میڈیکل چیک اپ کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جلد دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔