کراچی: مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد، فائرنگ سے 2 زخمی

Published On 14 October,2023 03:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

کراچی کے علاقے گلزار ہجری اپارٹمنٹ سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی، خاتون کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی، ریسکیو ٹیم نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ناظم آباد میں بھی گھر سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی، مرنے والے شخص کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، چمڑا گلی کے قریب روڈ سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔

ادھر منگھو پیر میں ہوٹل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جس کی شناخت خدابخش کے نام سے ہوئی ہے، اس کے علاوہ سپر ہائی وے خادم سولنگی گوٹھ کے قریب گولیاں لگنے سے اقبال نامی شخص زخمی ہوا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔