جیکب آباد: مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Published On 13 October,2023 10:09 pm

جیکب آباد: (دنیا نیوز) نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ پولیس پکٹ نمبر 5 کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے 2 ملزمان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ معرفانی اور قمبرانی برادریوں میں دشمنی کی بنا پر پیش آیا، جاں بحق ہونیوالوں میں حبیب اللہ اور گدا حسین شامل ہیں۔