اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ اور ایم سی آئی کی ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ آگ پرانی عمارت میں لگی، سی ڈی اے عملے کے ایک پرانے ایئر کنڈیشننگ پلانٹ کو ختم کرنے کے دوران آتشزدگی کا یہ واقعہ پیش آیا، ایئرکنڈشنگ پلانٹ میں استعمال ہونے والے آلات میں شارٹ سرکٹ کے باعث معمولی سی آگ بھڑک اٹھی۔
ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ وزارت خارجہ کے ہنگامی ردعمل نے فوری طور پر فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی واقعہ کی جگہ وزارت خارجہ کی مرکزی عمارت سے باہر ہے، آگ کی وجہ سے کسی ریکارڈ یا انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔