اسلام آباد: (دنیا نیوز) تعمیراتی کاموں میں مصروف کرین گرنے سے 3 مزدور جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کے قریب پیش آیا جہاں تعمیرات کاموں میں مصروف کرین حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، حادثے میں 3 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ ایک مزدور کرین کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق مزدوروں کی شناخت قیصر عباس، ثمر شاہ اور وارث کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق مزدوروں کی لاشیں اور زخمیوں کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔