راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار

Published On 29 September,2023 09:16 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کے بعد تیز ہوائیں چل پڑیں جس سے موسم ٹھنڈا ہوگیا جبکہ پشاور اور ہری پور میں بھی برسات سے گرمی میں کمی آئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔