کراچی: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) نے منشیات سمگلنگ کےخلاف تین کارروائیوں میں افغان باشندے سمیت7 ملزمان گرفتار کرلیے۔
ترجمان اےاین ایف کے مطابق کارروائیوں میں 56کلوگرام منشیات اور بھاری مقدارمیں ممنوعہ کیمیکل برآمد کیا گیا ہے۔
ترجمان کابتانا ہے کہ لگژری گاڑیوں کےذریعے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی ، یہ کارروائیاں اسلام اباد،لاہور اور کوئٹہ میں کی گئیں، کارروائی میں 30 کلوگرام ہیروئن،24کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔
ترجمان اےاین ایف کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 2 کلو آئس، 190 لٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ اور مختلف اقسام کا ممنوعہ پاؤڈر برآمد کیا گیا ، دوران کارروائی ایک گاڑی سے5عدد30 بورپستول بمعہ میگزین بھی برآمد کیا گیا ہے ۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیےگئے ہیں ۔