اسلام آباد: ریڈ زون میں گاڑی کو آگ لگ گئی، سوار تمام افراد محفوظ رہے

Published On 07 October,2023 01:18 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کے ریڈ زون میں گاڑی کو آگ لگ گئی جس کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔

گاڑی جلنے کا واقعہ کشمیر ہائے وے پر پیش آیا، گاڑی میں سوار افراد محفوظ رہے، واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائزہ لیتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں وائرنگ کے سبب آگ بھڑک اٹھی تھی، گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔