اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگلرز گروہ کا سرغنہ افغان باشندہ ساتھی سمیت گرفتار کرلیا ۔
اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی گاڑی سے مختلف برانڈز کی غیر ملکی شراب کی 240 بوتلیں برآمد کی گئیں ۔
گرفتار ملزمان نے منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ سے تعلق کا اعتراف کیاہے ، گروہ کے ارکان نے پشاور سے پنجاب منشیات سمگلنگ کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔
حکام کے مطابق شراب کی بوتلیں قبضہ میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے ۔