لاہور: فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان راکھ بن گیا

Published On 13 October,2023 05:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کی فرنیچر مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا۔

آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے علاقے پی آئی اے روڈ کے قریب فرنیچر مارکیٹ میں پیش آیا، آگ سے 3 دکانوں کو شدید نقصان پہنچا، دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ اور ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آدھے گھنٹے کے اندر آگ پر قابو پا لیا، عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، مزید تفتیش جاری ہے۔