سابق صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین پر قاتلانہ حملہ

Published On 12 October,2023 10:19 am

کوٹ رادھا کشن : (دنیانیوز) قصور ظفر پھاٹک کے قریب سابق صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین پر قاتلانہ حملہ ہوا تاہم وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر دوست سے ملنے آئے تھے کہ واپسی پر نامعلوم مسلح دو موٹر سائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی، گاڑی میں صوبائی وزیر اعجازِ عالم سمیت ان کا بھتیجا بھی موجود تھا تاہم دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔