پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار

Published On 10 October,2023 03:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے فرانس جا رہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن نے روانگی سے قبل ہی اس کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے نے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔