فورٹ عباس: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

Published On 10 October,2023 03:40 am

فورٹ عباس: (دنیا نیوز) فورٹ عباس میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مرنے والے نوجوان کی شناخت نہ ہو سکی اور فائرنگ کی وجوہات بھی سامنے نہیں آئیں، گولیاں لگنے سے خاتون بھی شدید زخمی ہو گئی، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔