شجاع آباد: (دنیا نیوز) شجاع آباد میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
شجاع آباد کے علاقے ٹھٹھ گھلواں میں زمین کے تنازع پر دو گروپوں میں جھگڑے کے دوران گولیاں اور کلہاڑیاں چل گئیں جس کی وجہ سے دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔