گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں 6 روز قبل لاپتہ ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش مل گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 5 سالہ ابراہیم کی لاش سیم نالے سے ملی، لاش ملنے کے بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا، ابراہیم 2 اکتوبر کو گلی میں کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی، بچے کو قتل کرنے کے حوالے سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی گئی۔