لاہور: (دنیا نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 9 پولیس افسروں کے تقرر و تبادلے کر دیئے۔
کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک کو ڈی آئی جی سی آئی اے لاہور تعینات کر دیا گیا، سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل کو ڈی آئی جی آپریشنز سی ٹی ڈی لاہور لگا دیا، ڈی آئی جی آپریشنز سی ٹی ڈی عبدالغفار قیصرانی کو ایس اینڈ جے اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری، چیف سیکورٹی آفیسر وزیراعلیٰ پنجاب کیپٹن (ر) علی ضیاء کو سی پی او فیصل آباد تعینات کر دیا گیا۔
ایس پی نصیب اللہ خان کو ڈی پی او بہاولنگر تعینات کر دیا گیا، احمد محی الدین کو ڈی پی او ڈی جی خان لگا دیا گیا، پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب محمدافضل کو کلوز کر لیا گیا، رانا صہیب محمود کو پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب تعینات لگا دیا گیا۔
ڈی پی او ڈی جی خان حسن افضل کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔