بہاولپور: (دنیانیوز) بہاولپور کے تھانہ عباس نگر میں نوجوان کی فائرنگ سے2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق نوجوان لڑکی کو بھگا کر لے جا رہا تھا کہ لڑکی کے لواحقین نے پیچھا کیا جس پر نوجوان نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ نوجوان موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا ۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔