احمد پور شرقیہ: چلتی ٹرالی سے 4 خواتین گر گئیں، ایک جاں بحق، 3 زخمی

Published On 10 October,2023 03:27 am

احمد پور شرقیہ: (دنیا نیوز) احمد پور شرقیہ میں ٹریفک حادثے کے دوران ایک خاتون جاں بحق جبکہ 3 خواتین اور ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

ٹرالی پر بیٹھی 4 خواتین اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھیں کہ وہ ٹرالی سے نیچے آ گریں جس کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر دم توڑ گئی۔

حادثے میں 3 خواتین اور لوڈر ڈرائیور زخمی ہو گئے، ریسکیو ٹیم نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔