اوکاڑہ: (دنیا نیوز) اوکاڑہ میں الیکٹرانکس کی دکان میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اوکاڑہ کے علاقے تحصیل روڈ پر واقع الیکٹرانکس کی دکان پر موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو آئے اور وہاں موجود شہریوں کو یرغمال بنا کر ساڑھے چار لاکھ روپے نقدی اور موبائل لے گئے۔
واردات کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔