پاکپتن : (دنیانیوز) پنجاب کے شہر پاکپتن میں ناراض بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر داماد نے فائرنگ کرکے ساس کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران اپنی ناراض بیوی کومنانے سسرال گیا، بیوی کو ساتھ نہ بھیجنے پر ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملزم کی ساس جاں بحق ہوگئی۔
تھانہ رنگ شاہ پولیس نے ملزم عمران کوگرفتار کرلیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میری بیوی میرے ساتھ جانا چاہتی تھی ، ساس نے زبردستی روکا تو میں نے طیش میں آکر فائرنگ کردی۔
پولیس کی جانب سے ملزم عمران کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔