گوجرانوالہ: پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، پولیس افسر زخمی

Published On 07 October,2023 04:11 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ پولیس افسر زخمی ہو گیا ہے۔

گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ صدر کی حدود میں ملزموں کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران گولیاں لگنے سے ایک ڈاکو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی، فائرنگ کے تبادلے میں چوکی انچارج گولی لگنے سے زخمی ہوا، ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کر دی گئی۔