لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس میں چوری کو روکنے کیلئے جدید ترین تکنیک اور آئی ٹی کے استعمال کا فیصلہ کر لیا۔
ٹیکس دہندگان کے بارے سیلز ٹیکس کی جامع معلومات اکٹھی کرنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) نے منصوبہ بندی کے تحت کام شروع کر دیا ہے۔
پنجاب ریونیو اتھارٹی کی جانب سے کاروباری یونٹس میں ویڈیو ویجیلنس شروع کر دی گئیں، ٹیکس کے دائرہ میں شامل تمام کاروباری یونٹس میں مانیٹرنگ کیلئے کیمرے نصب کیے جائیں گے، پنجاب ریونیو اتھارٹی ویڈیو ویجیلنس کی مدد سے تمام کاروباری یونٹس کی براہ راست مانیٹرنگ کرے گی۔
ویڈیو ویجیلنس شروع کرنے کا مقصد سیلز ٹیکس کے حوالے سے ادائیگی بارے تمام تر معلومات حاصل کرنا ہے، کاروباری یونٹس میں کیمرے مختلف مراحل میں نصب کیے جائیں گئے، پہلے مرحلے میں بڑے ریسٹورنٹس سمیت دیگر کاروباری یونٹس میں کیمرے نصب کیے جائیں گے۔