پاکپتن : سڑکوں پر ناکہ لگا کر وارداتیں کرنیوالے 11 ڈکیت گینگز گرفتار

Published On 06 October,2023 10:34 am

پاکپتن : (دنیانیوز) پنجاب کے شہرپاکپتن میں سڑکوں پر ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والے 11 ڈکیت گینگز گرفتارکرلیے گئے۔

ڈی پی او پاکپتن کیپٹن (ریٹائرڈ) طارق ولایت کے مطابق گرفتار ملزمان سے 3 کروڑ پچاس لاکھ مالیتی مال مسروقہ برآمد کرلیا گیا ہے ، ملزمان سنگین وارداتوں میں انتہائی مطلوب تھے۔

ڈی پی او پاکپتن نے مزید بتایا کہ پولیس نے 182 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 117 کلو چرس،1798 لیٹر شراب اور 6 عدد چالو بھٹیاں بر آمد کی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے وا لے 104 ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیاہے ۔

 ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔