پاکپتن: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں جائیداد نام نہ لگانے پر بدبخت بیٹے نے بوڑھے باپ کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ والد کی مدعیت میں بیٹے شہزاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس نے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ملزم کی گرفتار کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع پر ڈی پی او پاکپتن زخمی ہونے والے بزرگ کی عیادت کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے، بزرگ کو تسلی دیتے ہوئے یقین دلایا کہ ملزم جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔