شیخوپورہ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 5 ڈاکو ہلاک

Published On 12 October,2023 01:57 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث 5 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جا رہے تھے کہ شیخوپورہ کے علاقے سرگودھا روڈ بائی پاس کے قریب گھات لگائے ڈاکوؤں کے مسلح ساتھیوں نے فائرنگ شروع کر دی اس دوران 5 ملزمان اپنے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر مارے گئے۔

پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ہلاک ملزمان دوران ڈکیتی خواتین سے زیادتی کرتے تھے، ملزمان نے ایک ماہ قبل ہی دوران ڈکیتی 2 بہنوں سے زیادتی کی تھی، مرنے والے ملزمان کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔