بہاولنگر: (دنیانیوز) پنجاب کے شہر بہاولنگر میں روٹھی بیوی کے نہ ماننے پر شوہر نے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔
افسوس ناک واقعہ تھانہ ڈونگہ بونگہ کی حدود چک موگا میں پیش آیا جہاں بیوی کی ناراضگی دور نہ ہونے پر شوہر نے موت کو گلے لگالیا ۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا۔