سکھیکی: موٹروے پر مسافر بس الٹ گئی، خواتین سمیت 16 افراد شدید زخمی

Published On 13 October,2023 04:50 am

سکھیکی: (دنیا نیوز) سکھیکی میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 16 مسافر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک حادثہ سکھیکی کے علاقے موٹروے ایم ٹو پر کوٹ سرور کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، زخمی ہونے والوں میں 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔