مردان: (دنیانیوز) ضلع مردان کے علاقے گوجر گڑھی میں مستورات کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت طاہر اور عثمان شاہ کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیں ۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔