کراچی: نان کسٹم پیڈ اشیاء کی برآمدگی کیلئے جانے والی ٹیم کو شدید مزاحمت کا سامنا

Published On 14 October,2023 04:00 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں نان کسٹم پیڈ اشیاء کی برآمدگی کیلئے جانے والی ٹیم کو مشتعل افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹم حکام نے نان کسٹم پیڈ اشیا کی برآمدگی کیلئے چھاپہ مارا تو اس دوران مشتعل افراد نے مزاحمت کی تو ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی، مشتعل افراد نے ٹائروں کو آگ لگا دی۔

حالات مزید کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری بھی ہجوم پر قابو نہ پا سکی، پولیس کی جانب سے منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کے باوجود مشتعل افراد نے ضبط شدہ سامان سے بھرا ہوا ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔