شجاع آباد: (دنیا نیوز) تربت بلوچستان میں گزشتہ رات دہشتگردی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے چھ میں سے پانچ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے نکلا۔
روز گار کی غرض سے تربت بلوچستان میں کام کرنے والے 6 افراد کو گزشتہ رات دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں پانچ افراد کا تعلق شجاع آباد سے تھا جوکہ ایک ہی خاندان کے تھے۔
نامعلوم افراد نے سوئے ہوئے مزدوروں کو مکان میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، مزدور 10 سالوں سے تربت میں مزدوری کر رہے تھے، ورثاء کی جانب سے لاشیں بلوچستان سے شجاع آباد منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔