چھاچھرو: (دنیا نیوز) چھاچھرو میں زہریلا کھانا کھانے سے 14 افراد کی حالت غیر ہونے پر بے ہوش ہو گئے۔
زہریلے کھانے سے بے ہوشی کا واقعہ چھاچھرو کے نواحی گاؤں مٹھڑیو ڈوھٹ میں پیش آیا، زہریلا کھانا کھانے سے بے ہوش ہونے والوں میں 6 بچے بھی شامل ہیں۔
گھر کے سربراہ نے کھیتوں میں کام کے بعد واپس آکر کھانا کھایا تو سب کی حالت اچانک بگڑ گئی، ڈاکٹر کے مطابق متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔