میلسی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

میلسی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد بدنام زمانہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

میلسی کے علاقے میراں پور میں ڈاکو ارشد عرف جھارا کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس گرفتاری کیلئے پہنچی تو ملزم نے اپنے ساتھیوں ساتھ فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ڈاکو ارشد عرف جھارا گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے حراست میں لے لیا گیا، گرفتار ملزم 50 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔