کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اہلکار کی شناخت غلام مرتضی کے نام سے ہوئی ہے ، اہلکار گھر سے ڈیوٹی پر جارہاتھا کہ اسے راستے میں ٹارگٹ کیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو 5 گولیاں لگی ہیں ، اہلکارکی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں ۔