کراچی: مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا

Published On 27 November,2023 04:36 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں 3 ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس نے تعاقب شروع کیا تو ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم کو زخمی حالت اور دیگر 2 ساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا، تینوں ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کو تھانے منتقل کر دیا جہاں ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔