راولپنڈی : خاندانی رنجش پر3 افراد قتل

راولپنڈی : خاندانی رنجش پر3 افراد قتل

افسوس ناک واقعہ راولپنڈی چک بیلی روڈ وریامہ گاؤں میں پیش آیا جہاں خاندانی رنجش پر فائرنگ سے 3 افراد قتل اور پانچ  زخمی ہوگئے ۔

ذرائع کے مطابق طارق محمود اورعامر شہزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی حسنین اور عمیر کو آر ایچ سی بگا شیخاں منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔