کراچی: معمولی تلخ کلامی پر شہری نے رکشہ ڈرائیور کو گولیاں مار دیں

Published On 01 December,2023 05:13 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں معمولی تلخ کلامی کے بعد شہری نے رکشہ ڈرائیور کو گولیاں مار دیں، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے سٹار کیٹ کے قریب پیش آیا جہاں کار سوار شہری نے کسی بات پر جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر رکشہ ڈرائیو پر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ہونے والے ڈرائیور کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی جس کو دیکھتے ہوئے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔