فیصل آباد: (دنیانیوز) ڈجکوٹ کے علاقے میں باپ نے مبینہ طور پر تین بچوں اور اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔
پولیس کے مطابق چک نمبر71 رب میں طاہر پرویز نے بیروزگاری، غربت اور قرض سے تنگ آکر مبینہ طور پر بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہر کھاکر موت کو گلے لگالیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ طاہر پرویز کی جیب سے ایک خط بھی برآمد ہوا جس میں اس نے لکھا ہے کہ قرض اور حالات سے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا، اس کے لیے بچوں اور اہلخانہ کی کفالت کرنا مشکل ہوگیا تھا۔
پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔