چوری شدہ موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرنیوالے ملزمان گرفتار

Published On 13 December,2023 05:05 pm

نوشہرو فیروز: (دنیا نیوز) پولیس نے چھینے گئے موبائل فونز کے آئی ایم ای آئی نمبرز تبدیل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں وسیم اور عامر شامل ہیں، ملزمان موبائل کمپنی کے ہول سیلر ہیں جن کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور آئی فون کے سیٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ڈاکو آئے روز ضلع بھر سے درجنوں موبائل فونز لوٹتے رہے ہیں، ڈاکوؤں کے گروہ کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کی ٹیمیں بنا رکھی تھیں۔