شکارپور: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

شکارپور: نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

فائرنگ کا افسوسناک واقعہ شکار پور کے نواحی گاؤں میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم مسلح افراد نے اپنے گھر کے باہر موجود ایک شخص کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔