کوئٹہ: شوہر کے مبینہ تشدد سے لیڈی پولیس کانسٹیبل جاں بحق

کوئٹہ: شوہر کے مبینہ تشدد سے لیڈی پولیس کانسٹیبل جاں بحق

پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل سمیرا پر اس کے شوہر نے گھریلو رنجش کی بناء پر تشدد کیا۔ 

پولیس سرجن ڈاکٹرعائشہ کے مطابق خاتون کی لاش گزشتہ رات سول ہسپتال منتقل کی گئی ، لیڈی کانسٹیبل کے جسم پر لاٹھیوں سےتشدد کیاگیا اور خاتون کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشان ہیں،  تشدد کے باعث اندرونی چوٹیں لگنے سے خاتون کی موت واقعہ ہوئی۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔