راولپنڈی: (دنیا نیوز) محکمہ صحت اور ایف آئی اے نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے جعلی ادویات بنانیوالی فیکٹری سیل کردی۔
راولپنڈی کے کورال چوک کے قریب کارروائی ڈرگ کنٹرولر نوید چوہدری اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے افضل نیازی کی سربراہی میں کی گئی۔
نجی فیکرٹری سے بھاری مقدار میں جعلی ادویات قبضہ میں لے لی گئیں، ادویات میں استعمال ہونے والا میٹریل ، ادویات بنانے اور پیکنگ والی مشینیں بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔