لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے فیصل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جنرل سٹور کا صفایا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چار نقاب پوش ڈاکو اسلحہ کے زور پر دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے فون اور نقدی لے اڑے، ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی۔
فوٹیج میں ڈاکوؤں کو گن پوائنٹ پر 2 لاکھ نقدی ،متعدد موبائل فونز اور مختلف کمپنیوں کے بیلنس کارڈز لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے، دکاندار کا کہنا ہے کہ اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی لیکن تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔