لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں کار سوار نوسرباز پٹرول کی ٹینکی بھروا کر فرار ہو گئے، پمپ پر موجود گارڈ نے پیچھے سے فائرنگ کر دی، 2 راہگیر خواتین گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع پٹرول پمپ پر نامعلوم کار سوار آئے اور ٹینکی بھروانے کے بعد پیسے دیئے بغیر گاڑی بھگا کر فرار ہو گئے، پمپ پر موجود سکیورٹی گارڈ نے کار سواروں کو روکنے کیلئے پیچھے سے فائرنگ کر دی۔
سکیورٹی گارڈ کی جانب سے فائر کی گئی گولیاں کار پر لگنے کے بجائے وہاں سے گزرنے والی 2 راہگیر خواتین کو جا لگیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں، زخمی حالت میں دونوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی، پولیس نے گارڈ کو حراست میں لے لیا۔