گوجرانوالہ: معذور چرواہے سے ڈکیتی کرنے والا جیل اہلکار بھائی سمیت پکڑا گیا

گوجرانوالہ: معذور چرواہے سے ڈکیتی کرنے والا جیل اہلکار بھائی سمیت پکڑا گیا

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے بٹرانوالی میں تھانہ اروپ کی حدود میں معذور شخص کھیتوں میں بکرے چروا رہا تھا کہ جیل پولیس کے اہلکار وقاص نے اپنے بھائی عرفان کے ساتھ ملکر افتحار سے گن پوائنٹ پر بکرا چھین لیا۔

واردات کے بعد فرار ہونے والے بھائیوں کو علاقہ مکینوں نے پکڑ کر درگت بنا ڈالی، شہریوں نے دونوں کو ڈنڈوں، سوٹوں اور مکوں سے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے بکرا برآمد کر ڈکیتی کا مقدمہ درج کر لیا۔