ملتان: پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی

Published On 12 May,2024 04:07 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے کارروائی کر کے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے خفیہ معلومات پر کارروائی ملتان کے علاقے شیرشاہ انٹرچینج کے قریب کی گئی، اس دوران بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی جبکہ 3 ملزموں کو بھی حراست میں لے لیا، گرفتار ملزمان کیخلاف تھانہ مظفر آباد میں مقدمہ درج کر لیا۔

پاکپتن میں منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرنے والے اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا، اہلکار انتظار جوئیہ کیخلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔

پولیس نے اہلکار اکرم رضا محسن کے گھر پر چھاپہ مار کر منشیات برآمد کر کے حراست میں لے لیا، ڈی پی او کے حکم پر گرفتار ہونے والے اہلکار کیخلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا۔