گوجرانوالہ: نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، راہگیر جاں بحق، ایک شدید زخمی

Published On 13 May,2024 04:11 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے راہگیر جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ گرجاکھ کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان اعجاز مہر نامی شخص پر حملے کیلئے پہنچے اور فائرنگ شروع کر دی، ملزموں کا ٹارگٹ تو بچ گیا مگر 2 راہگیر گولیوں کی زد میں آ گئے۔

فائرنگ سے ایک راہگیر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔